Aug ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
  • افغانستان کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار امریکہ ہے: چین

چین نے کہا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار امریکہ ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے لیے چین کے خصوصی نمائندے ژیاؤ یانگ نے امریکہ کو افغانستان کی موجودہ صورت حال کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے  کہا کہ امریکہ نے سیاسی حل نکالے بغیر افغانستان کو چھوڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ طاقت کے استعمال اور اندرونی معاملات میں مداخلت سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ سنگین ہوتے ہیں۔ چین کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ توقع ہے طالبان سب قومیتوں کو ملا کر قابلِ قبول حکومت بنائیں گے۔

واضح رہے کہ افغانستان پر طالبان کے قبضے اور کابل سے بڑے پیمانے پر افغان شہریوں کے انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ پر افراتفری  مچنے اور طالبان کی ہوائی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

یاد رہے کہ کابل ائیرپورٹ پر 4500 امریکی فوجی تعینات ہیں اور 900 برطانوی فوجی ایئرپورٹ کی حفاظت اور گشت کے لیے موجود ہیں۔

ٹیگس