Aug ۲۳, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۴ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کی دھمکی کے بعد امریکا بیک فٹ پر، مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا

امریکی صدر جو بائیڈن کے خصوصی مندوب نے شمالی کوریا سے پھر سے مذاکرات شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے لئے امریکی صدر جو بائیڈن کے خصوصی مندوب سونگ کیم نے پیر کے روز کہا کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ کہیں بھی اور کسی بھی وقت مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔

کیم نے یہ بات شمالی کوریا کے ساتھ رکے ایٹمی مذاکرات کو لے کر جنوبی کوریا کے حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران کہی۔

امریکی صدر کے خصوصی مندوب ایسے وقت میں جنوبی کوریا کے سفر پر ہیں کہ جب شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات جلد بحال ہونے کی امید کم ہوتی جا رہی ہے۔

اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان جاری مشترکہ فوجی مشقوں کے سبب کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ شمالی کوریا نے ان فوجی مشقوں کو حملے کی مشق قرار دیتے ہوئے جوابی کاروائی کی دھمکی دی ہے۔

ٹیگس