Aug ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۸ Asia/Tehran
  • یوکرائن میں اسٹالن کے دور کی اجتماعی قبریں دریافت

جوزف اسٹالن کے دور حکمرانی میں ہزاروں یوکرائنی باشندے مارے گئے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوکرائن کے جنوبی شہر اڈیسا (Odessa) میں ایرپورٹ کی توسیع کے لئے ہوئی کھدائی کے دوران 29 اجتماعی قبروں میں 5 سے 8 ہزار افراد کی باقیات ملی ہیں، اجتماعی قبریں 1930کے زمانے سے تعلق رکھتی ہیں۔

 یوکرائن نیشنل میموری انسٹیٹیوٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اجتماعی قبروں سے ملنے والوں کو ممکنہ طور پر سویت سیکریٹ پولیس یونٹ نے 1930 کے آخر میں قتل کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی شناخت ممکن نہیں ہے کیونکہ تمام ریکارڈ روس کے پاس موجود تھا۔

واضح رہے کہ یوکرائن کی ایک ویب سائٹ کے مطابق اڈیسا میں 1938 سے1941 کے درمیان سوویت سیکرٹ پولیس نے 8 ہزار 600 افراد کو سزائے موت سنائی تھی۔

ٹیگس