افغانستان میں امریکا کو اسٹراٹیجک شکست ہوئی: ہینری کیسنجر
امریکا کے سابق وزیر خارجہ اور مشہور تجزیہ نگار نے افغانستان سے امریکا کے انخلاء کو ایک اسٹراٹیجک شکست قرار دیا ہے۔
امریکا کے سابق وزیر خارجہ اور قومی سیکورٹی کے سابق مشیر ہینری کسینجر نے اپنے مقالے میں افغانستان سے امریکا کے انخلا کے اسباب پر روشنی ڈالی اور اس کو غیر قابل تلافی شکست قرار دیا۔
انہوں نے ہفتہ وار میگزین ایکونومیسٹ میں اپنے مقالے میں لکھا کہ جو کچھ افغانستان میں رونما ہوا وہ امریکا کی رضاکارانہ اور پختہ شکست تھی اور واشنگٹن نے خود کو ایسی حالت میں دیکھا کہ اس کے پاس افغانستان سے انخلاء کے علاوہ کوئی دوسرا چارہ نہیں تھا۔
امریکا کے سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس فیصلے میں کسی بھی طرح سے اپنے اتحادیوں یا ان افراد کے ساتھ کوئی مشورہ نہیں کیا گیا جو 20 سال سے افغانستان میں موجود تھے۔
انہوں نے اپنے مقالے میں پوچھا کہ بائیڈن نے ایسا فیصلہ کیوں کیا؟ انہوں نے اپنے اتحادیوں سے مشورہ کیوں نہيں کیا؟
امریکا کے سابق وزیر خارجہ ہینری کیسنجر نے تاکید کی کہ مستقبل قریب میں کوئی دوسرا ڈرامائی فیصلہ، افغانستان میں شکست کی تلافی نہیں کر سکتا۔