امریکا کے ریٹائرڈ جنرلوں نے وزیر دفاع کے استعفے کا مطالبہ کر دیا
امریکا کے دسیوں ریٹائرڈ جنرلوں نے ملک کے وزیر دفاع کے فوری استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے 90 ریٹائرڈ جنرلوں نے خط لکھ کر اس ملک کے وزیر دفاع کے فوری استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس خط میں کہا گيا ہے کہ جلد بازی میں کئے جانے والے فیصلے کی وجہ سے اس وقت افغانستان میں 15 ہزار امریکی شہریوں اور 25 ہزار ان کے افغانی مددگار ان خطرناک علاقوں میں ادھر ادھر بھٹک رہے ہیں جو ہمارے شدید دشمنوں کے قبضے میں ہیں۔
اس خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکا کے وزیر دفاع اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف آرمی کو اس خطرناک واپسی کے بارے میں بہت ہی مضبوطی کے ساتھ اپنا موقف رکھنا چاہئے تھے۔
اس خط میں کہا گیا کہ اس کام کو روکنے کے لئے اپنے تمام حقوق کا استعمال نہیں کیا تو پھر ان کو ہر حال میں استعفی دے دینا چاہئے۔
امریکا کے ریٹائرڈ جنرلوں کے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اربوں ڈالر کے پیشرفتہ ہتھیاروں کا دشمن کے ہاتھوں میں پڑ جانا خود میں ایک المیہ ہے۔
خط میں آیا ہے کہ اس سے امریکا کی جو بدنامی ہوئی ہے اس کا ذکر نہیں کیا جا سکتا۔
ان امریکی جنرلوں کے مطابق اس کام سے امریکا کی ساکھ کو جو نقصان پہنچا ہے اس کی تلافی ممکن نہیں ہے۔