نیوزلینڈ کی سپر مارکیٹ میں دہشت گردانہ حملہ، چھے زخمی
Sep ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۲ Asia/Tehran
نیوزی لینڈ کے شہر اوکلینڈ کی ایک سپرمارکیٹ میں ہونے والے حملے میں چھے افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ اوکلینڈ سٹی میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے حملہ کرکے چھے افراد کو زخمی کر دیا۔
پولیس نے حملہ آور کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ حملہ آور سری لنکا کا شہری ہے اور بعض خبروں میں اسے داعش کا کا رکن بتایا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈدن نے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ مارچ دوہزار انیس میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی ایک مسجد میں ایک دہشت گرد نے ادھادھند فائرنگ کرکے انچاس نمازیوں کو شہید کر دیا تھا جسے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے اپنے ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیا تھا۔