Jan ۲۵, ۲۰۲۶ ۲۰:۵۱ Asia/Tehran
  • امریکہ ؛ ایمیگریشن ایجنٹوں کے رویے پر وفاقی حکومت کے خلاف شکایت درج

مینیسوٹا کے رہائشیوں کے ایک گروپ نے ایمیگریشن ایجنٹوں کے رویے پر وفاقی حکومت کے خلاف شکایت درج کرائی ہے-

سحرنیوز/دنیا:  امریکی شہریوں کی قانون کی یہ ٹیم، کہ جو امریکن سول لبرٹیز یونین اے سی ایل یو کی ریاستی شاخ ميں شامل ہے، ان پابندیوں کو بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو پہلے ریاست میں احتجاجات کے خلاف فیڈرل کے اہلکاروں کے رویے کے بارے میں عدالتی حکم کے ذریعے لگائی گئی تھیں-

شکایت گزاروں نے ایک اپنی رٹ میں لکھا ہے کہ مظاہرین اور عینی شاہدین کے لئے ناقابل تلافی نقصانات کو روکنے کے مقصد سے عدالت کی مداخلت کی فوری ضرورت ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

واضح رہے کہ ہفتے کے روز مینیسوٹا میں وفاقی امیگریشن ایجنٹوں کی فائرنگ میں ایک اور شہری کی ہلاکت کا مہلک واقعہ پیش آیا ہے- ٹرمپ انتظامیہ نے ریاست میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا ہے جسے آپریشن میٹرو سرج کا نام دیا گیا ہے۔

سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی مقرر کردہ امریکی ڈسٹرکٹ جج کیتھرین مینینڈیز نے گزشتہ ہفتے ریاست میں وفاقی ایجنٹوں کی کارروائیوں پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے ایک عارضی حکم میں وفاقی ایجنٹوں کو پرامن مظاہرین کے خلاف جوابی کارروائی کرنے یا ان کے خلاف مرچ کے اسپرے اور "اسی طرح کے غیر مہلک اور ہجوم کو منتشر کرنے والے آلات" استعمال کرنے سے روک دیا تھا۔ ادھرامریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ جج مینینڈیز کے اس فیصلے سے امیگریشن ایجنٹس اور عوام کی حفاظت کو خطرہ لاحق ہوجائے گا۔

 

ٹیگس