Sep ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۶:۴۴ Asia/Tehran
  • انڈونیشیا کی جیل میں آتشزدگی، چالیس ہلاک

انڈونیشیا کی ایک جیل میں آگ لگ جانے سے کم سے کم چالیس قیدی ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق انڈونیشیا کے صوبہ بینٹین میں بدھ کی صبح ایک جیل میں آگ لگ جانے سے کم سے کم چالیس قیدی ہلاک ہوگئے ۔ انڈونیشیا کی وزارت قانون، انسانی حقوق اور محکمہ جیل کی ترجمان ریکا اپریانتی نے آگ لگنےکے اس واقعے میں چالیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ انھوں نے بتایا ہے کہ اس بھیانک آتشزدگی میں بہت سے افراد جھلس گئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق جھلس جانے والوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے ۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

ٹیگس