شمالی کوریا کی فوجی پریڈ
شمالی کوریا نے پیونگ یانگ پر دباؤ بڑھانے کی امریکی کوششوں کے ساتھ ہی اپنے جدید قسم کے فوجی اور جنگی ہتھیاروں کے ساتھ فوجی پریڈ کا انعقاد کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی اس فوجی پریڈ پر جنوبی کوریا کی فوج مکمل نظر رکھے ہوئے ہے۔ امریکہ میں جو بائیڈن کے برسر اقتدار آنے کے بعد شمالی کوریا کی اس پیمانے پر یہ پہلی فوجی پریڈ ہے۔
اس سے قبل جاری کی جانے والی سٹیلائٹ تصایر کی بنیاد پر مختلف قسم کے ہتھیاروں کے ساتھ شمالی کوریا کے فوجیوں کے جمع ہونے اور فوجی پریڈ کی تیاری کئے جانے کی رپوٹ دی گئی تھی۔
شمالی کوریا کی فوج نے ٹرمپ حکومت کے اختتامی ایام میں بھی ایک بڑی فوجی پریڈ کی تھی۔واضح رہے دو ہزار انیس میں شمالی کوریا کے رہنما نے پابندیوں کو ختم کرنے کے عوض ایٹمی پروگرام ترک کرنے کے بارے میں ٹرمپ حکومت کی تجویز کو مسترد کر دیا تھا جس کی بنا پر ایٹمی ترک اسلحہ کے بارے میں شمالی کوریا اور امریکہ کے مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے تھے۔