Sep ۱۴, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • چین کا تایوان کے تعلق سے امریکہ کو سخت انتباہ

چین نے امریکہ کو تایوان کے تعلق سے سخت خبردار کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کو انتباہ دیا ہے کہ وہ تایوان کے ساتھ باضابطہ طور پر کوئی لین دین نہ کرے جسمیں اس علاقے کے نام کو بدلنے کا معاملہ بھی شامل ہے۔

چینی ریڈیو کے مطابق، اس بات کے مد نظر کہ تایوان کی امریکہ میں اپنی نمایندگی کا نام بدلنے کی درخواست پر امریکی حکومت سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، چینی وزارات خارجہ کے ترجمان جاؤ لی جیان نے 13 ستمبر کو اس معاملے پر کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ تعلقات میں تایوان کے مسئلہ کو سب سے اہم مسئلہ نیز سیاسی روابط کی بنیاد مانتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر بائیڈن نے چینی صدر سے 10 ستمبر کو ہوئی گفتگو میں اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ متحدہ چین کے تعلق سے اپنی پالیسی نہیں بدلیں گے۔

جاؤ لو جیان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین نے اپنے سخت موقف سے امریکہ کو مطلع کیا ہے، کہا: امریکہ متحدہ چین کے اصول اور چین و امریکہ کے درمیان تین مشترکہ بیان پر پابند رہتے ہوئے، تایوان کا نام اپنے یہاں بدلنے سمیت اسکے ساتھ کسی بھی رسمی لین دین سے بچے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ تایوان کے علیحدگی پسند عناصر کو غلط سگنل نہ دے اور بیجنگ-واشنگٹن روابط، تایوان میں امن و امان کی صورت حال کو نقصان پہونچانے سے بچنے کے علاوہ تایوان کے مسئلہ پر بہت محتاطانہ رویہ اختیار کرے۔

 

 

ٹیگس