Sep ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
  • چور مچائے شور، القاعدہ جلد امریکا پر ایک حملہ کرسکتی ہے: امریکی عہدیدار

امریکی ڈائریکٹر ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی نے دعوا کیا ہے کہ القاعدہ جلد ہی امریکا پر ایک حملہ کرسکتی ہے

افغانستان سے ذلت آمیز انخلا کے بعد امریکا نے بظاہر دوبارہ اس ملک پر دوبارہ تسلط جمانے کے لئے کچھ نئے خواب دیکھنے شروع کر دئے ہیں۔ اسی تناظر میں امریکہ کے ڈائریکٹر ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی اسکاٹ بیریئر نے سیکورٹی اجلاس سے خطاب میں دعوا کیا کہ افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد القاعدہ کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ القاعدہ کو حملے کی صلاحیت حاصل کرنے میں ایک سے دو سال لگیں گے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کو مانیٹر کرنے کی صلاحیت کم ہوگئی جسے دوبارہ حاصل کرنے کے لیے راستے کوشش کر رہے ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سی آئی اے ڈیوڈ کوہن نے بھی دہشتگردی کے خطرات بڑھنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند برس میں القاعدہ کے علاوہ داعشِ خراساں بھی حملے کرسکتی ہے۔
سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویڈ کوہن نے امریکی ڈائریکٹر ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی اسکاٹ بیریئر کے موقف سے اتفاق کرتے ہوئے دعوا کیا ہے کہ القاعدہ آئندہ چند سال میں ایک اور حملے کی صلاحیت حاصل کر لے گی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ کی ممکنہ نقل و حرکت کے کچھ اشارے ملنا شروع ہو گئے ہیں۔
سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویڈ کوہن نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ اسی ٹائم فریم میں داعش خراساں بھی دہشت گرد حملے کر سکتی ہے۔

ٹیگس