Sep ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
  • روس نے پابندیوں کے مقابلے کی مدت بڑھا دی

روس نے پابندی عائد کرنے والے ممالک کے خلاف پابندیوں کی مدت بڑھا دی ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اس ملک پ رپابندی عائد کرنے والے ممالک کے خلاف جوابی کارروائی سے متعلق حکم نامے کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کردی ہے۔ روس پر پابندی عائد کرنے والے ممالک پر پابندی نافذ کرنے کا حکم نامہ چھے اگست دوہزار چودہ میں جاری کیا گیا تھا جس میں اکتیس دسمبر دو ہزار بائیس تک کے لئے توسیع کردی گئی ہے۔

روس اور مغربی ممالک کے درمیان نیٹو بالخصوص امریکہ کےعسکری نفوذ کو روسی سرحدوں تک بڑھانے، یوکرین کے بحران، بحیرہ بالٹک اور شام کے سلسلے میں اختلاف پایا جاتا ہے اور دوہزار چودہ سے ان کے تعلقات سردمہری کا شکار ہیں۔

امریکہ اور یورپی یونین نے دوہزارچودہ سے روس کے خلاف بعض فائنینشیل اوراقتصادی پابندیاں عائد کررکھی ہیں جس پر روس نے بھی جوابی کارروائی کی ہے۔

ٹیگس