Sep ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۷ Asia/Tehran
  • امریکہ اور چین کے درمیان نئی سرد جنگ کے آغاز کے بارے میں گوٹریش کا انتباہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے امریکہ اور چین کے درمیان نئی سرد جنگ شروع ہونے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوتریش نے تجارت، انٹرنیٹ اور فائنینشیل امورسمیت مختلف میدانوں میں چین اور امریکہ کے درمیان موجود اختلافات کی جانب اشارہ کرکے خبردار کیا کہ اگر یہ دونوں ممالک اپنے تعلقات کی اصلاح نہیں کریں گے تو دنیا کو سرد جنگ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

 گوٹریش نے امریکہ اور چین سے اپنے تعلقات پوری طرح ٹھیک کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں ملکوں کو چاہئے کہ انسانی حقوق ، اقتصاد، انٹرنیٹ سیکورٹی اور بحیرہ جنوبی چین کی مالکیت کے حق جیسے مسائل پر اختلافات کے باوجود ماحولیات ، تجارت اور ٹیکنالوجی سے متعلق امور میں تعاون کریں۔

امریکہ نے چین سے مقابلے کو برسوں سے اپنی قومی سیکورٹی پالیسی کا حصہ بنا رکھا ہے یہاں تک کہ صدر بائیڈن نے اسے موجودہ صدی کا سب سے بڑا جئوپولیٹکل امتحان قراردے دیا ہے۔

واضح رہے کہ تائیوان ، انسانی حقوق اور بحیرہ جنوبی چین میں بیجنگ کی فوجی سرگرمیوں جیسے موضوعات پرامریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔

ٹیگس