Sep ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

امریکی ریاست کیلیفورنیا کا ایک شہر آتش زدگی کے نتیجے میں پوری طرح تباہ ہو گیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ڈیکسی نامی آتش زدگی نے ریاست کیلیفورنیا کے شہر گرینویل کو پوری طرح ختم کردیا۔

ڈیکسی کی آتش زدگی ان تباہ کن آتش زدگیوں میں سے ایک ہے جو اس سال کیلیفورنیا میں ہوئی ہیں۔ ماحولیات کی تبدیلی کا، جو پوری دنیا میں گرمی اور قحط کا باعث ہوئی ہے، شمالی امریکہ میں ہونے والی آتش زدگیوں میں اہم کردار ہے۔

امریکہ دنیا میں گرین ہاؤس گیسز پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، اس کے باوجود یہ ملک ماحولیات کی تبدیلی روکنے کے سلسلے میں اپنے وعدوں پرعمل کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

مزید دیکھیئے: آگ میں جھلسے امریکہ کا ہوائی منظر۔ ویڈیو

ٹیگس