Oct ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۱ Asia/Tehran
  • جنوبی برطانیہ میں پناہگزینوں کی ناگفتہ بہ صورتحال

جنوبی برطانیہ کے کیمپوں میں سیکڑوں پناہگزیں انتہائی ناگفتہ بہ حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

 

پناہ گزینوں کے امور کی نگرانی کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم نے مذکورہ پناہ گزین کیمپ کو بچوں کے حوالے سے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔

 کہا جارہا ہے کہ بعض پناہ گزین ایک ڈبل ڈیکر بس میں زندگی گزار نے پر مجبور ہیں اورانہیں زندگی کی بنیادی سہولتیں بھی میسر نہیں۔ یہ وہ مہاجرین ہیں جو گرمیوں کے دوران خطرناک راستہ طے کر کے برطانیہ میں داخل ہوئے ہیں۔

برطانوی وزارت داخلہ کا دعوی ہے کہ وہ ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں غیر قانونی تارکین وطن کے لیے ایک مستقل پناہ گاہ تعمیر کر رہی ہے۔ تاہم پناہگزینوں کی نگرانی کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ یہ مرکز بچوں اور ضعیف لوگوں کی نگہداری کے لیے کسی طور بھی مناسب نہیں۔

واضح رہے کہ پچھلے چند ماہ کے دوران برطانیہ پہنچنے والے غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور صرف 21 اگست کو 800 سے زائد پناہ گزین فرانس کے راستے برطانیہ میں داخل ہوئے ہیں۔

 

ٹیگس