Oct ۱۰, ۲۰۲۱ ۰۷:۲۰ Asia/Tehran
  • ترکی-یونان تنازعہ، امریکی جنگی طیارے یونان میں تعینات

انقرہ اور ایتھنز کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے بیچ امریکی جنگی طیارے یونان میں تعینات ہو گئے ہیں۔

فارس نیوز کے مطابق، امریکی ایئر فورس کے ایف-15 جنگی طیارے ایسی حالت میں یونان کی ایئر فورس کے ساتھ مشترکہ ہوائی مشق کے لئے اس ملک کے لاریسا شہر کی ہوائی چھاؤنی پہونچے ہیں کہ فرانس کے ساتھ یونان کے دفاعی معاہدے کے بعد ترکی نے یونان-امریکہ کی مشترکہ مشق کے پروگرام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یونان میں گذشتہ ہفتے پارلیمنٹ نے کسی تیسرے ملک سے خطرے کے خلاف فرانس سے دفاعی معاہدے کو منظور کر دیا ہے۔

اس سے پہلے ترکی نے اس معاہدے پر دستخط پر رد عمل میں یونان پر بحیرہ روم میں توسیع پسندانہ عزائم رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس کے اس اقدام سے اس خطے میں اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے انقرہ کا ارادہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگا۔

دوسری طرف فرانس نے یونان کے ساتھ دفاعی معاہدے پر کہا ہے کہ اس کا ہدف ترکی نہیں ہے اور اس پر انقرہ کا شدید رد عمل سمجھ سے بالا تر ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ترکی اور یونان کے درمیان بحیرہ ایجیئن اور بحیرہ روم میں سمندری حدود نیز سائپرس کے موضوع پر شدید اختلاف ہیں۔ جب سے ترکی نے مشرقی بحیرہ روم میں تیل کی کھوج کے اقدامات کئے ہیں اس وقت سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

 

 

ٹیگس