آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین فائرنگ کا تبادلہ
Oct ۱۵, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۱ Asia/Tehran
آذربائیجان کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ آذربائیجان کی فوج اور آرمینیا کے مسلح افراد کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
باکو سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آذربائیجان کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ جمعرات کے روز قرہ باغ میں روس کی امن فوج کی تعیناتی کے قریب آرمینیا کی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں کئی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔
آذربائیجان میں ری پورٹ خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ شروع میں آرمینیا کے مسلح افراد میں جھڑپ ہوئی جس کے بعد دھماکہ ہوا۔
آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ میں اس ملک کا ایک فوجی " حمزایف افغان " ہلاک ہوا۔