Oct ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۵ Asia/Tehran
  • امریکہ میں گن کلچر کا خوفناک چہرہ، بیس بال میچ کے دوران فائرنگ، متعدد زخمی

امریکی ریاست الاباما میں اسکول بیس بال ٹورنامنٹ کے ایک میچ کے دوران ہونے والی فائرنگ میں کئی افراد زخمی ہو گئے جن میں کم از کم ایک شخص کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، فائرنگ کا یہ واقعہ شہر موبائل کے اسٹیڈیم میں فٹبال میچ کے دوران پیش آیا۔ فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور پھر اسٹیڈیم کو خالی کرا لیا گیا۔

امریکی پولیس نے ابھی فائرنگ کے اس واقعے کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں اور صرف اتنی خبر دی ہے کہ اس واقعے میں کئی افراد زخمی ہوئے جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم ایک شخص کی حالت نازک ہے۔

امریکہ میں ہر سال ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔ امریکہ میں لوگوں کے پاس تقریبا 27 سے 30 کروڑ تک آتشیں اسلحے موجود ہیں اور یوں تقریبا ہر شخص کے پاس کم از کم ایک اسلحہ ہے۔

امریکہ کی شہری حقوق کی حامی تنظیموں کی اپیلوں کے باوجود اسلحہ لابی کے اثر و نفوذ کی بنا پر اب تک کوئی بھی امریکی حکومت، ہتھیاروں کی فروخت کے سلسلے میں کوئی قانون وضع نہیں کر سکی ہے۔

ٹیگس