Oct ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
  • آبدوز سانحے معاملے میں چین نے امریکہ سے وضاحت طلب کی

چین کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنی ایٹمی آبدوز کے سانحےکے بارے میں سچائی کو چھپا رہا ہے۔

چین کی وزارت دفاع نے ہند-پیسیفک سمندری علاقے میں امریکی آبدوز کے سانحے کا شکار ہونے کے بارے میں سچائی کو چھپانے پر منگل کے روز اس ملک پر سخت تنقید کی۔

تان کفی نے کہا: امریکہ اگر ذمہ دار ملک کی حیثیت سے کام کرنا چاہتا ہے تو اس پر ضروری ہے کہ اس سانحے کے بارے میں شفافیت سے کام لے۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا آبدوز کا سانحہ خطے میں واشنگٹن کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

تان کفی نے کہا کہ یہ اقدام خطے کی سکورٹی اور پرامن طریقے سے سمندر میں آمد و رفت کے لئے خطرے کے ساتھ ساتھ خطے میں کشیدگی کا بھی سبب بنا ہے۔ انہوں نے امریکہ سے چین کی سمندری حدود کے قریب جاسوسی کے مقاصد کے لئے گشت زنی روکنے کے لئے کہا اور جلد سے جلد مذکورہ سانحے کی وضاحت طلب کی۔

گذشتہ ہفتے مغربی ذرائع ابلاغ نے چین کے جنوبی سمندری حدود میں ایک امریکی آبدوز کے کسی نامعلوم شی سے ٹکرانے کی خبر دی تھی-

امریکہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آبدوز یو اس اس کنکٹیکٹ سانحہ میں اسکی بحریہ کے 11 فوجی زخمی ہوئے، وضاحت کی کہ یہ آبدوز صحیح  حالت میں ہے اور اسکے نیوکلیئر جنریٹر کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ 

امریکہ تایوان کے معاملوں میں مداخلت کرتا ہے اور اسکی فوجی و مالی امداد کے ذریعہ تائیپے کو چینی حکومت کے خلاف اکسانے کی مسلسل کوشش کرتا رہتا ہے۔

ٹیگس