Oct ۲۲, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۷ Asia/Tehran
  • حزب اللہ لبنان میں اہم سیاسی طاقت ہے: روسی صدر

روسی صدر نے لبنان کی سیاست میں حزب اللہ کے رول کی سراہنا کی ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے لبنان کے سیاسی حلقے میں حزب اللہ تحریک کے کردار کو اہم قرار دیا ہے۔  پوتین نے تفریحی شہر سوچی میں ولدای ڈسکشن کلب میں روسی صوبوں کے سربراہوں کے اجلاس کے اختتام پر کہا: ’’میں جانتا ہوں کہ الگ الگ ملکوں میں حزب اللہ کے بارے میں لوگوں کے الگ الگ نظریات ہیں، لیکن روس کے نقطہ نظر سے حزب اللہ لبنان میں اہم سیاسی طاقت ہے‘‘۔

روسی صدر نے تاکید کی کہ ان کا ملک لبنان میں عملی طور پر سبھی سیاسی طاقتوں سے گفتگو کرتا ہے اور ایسا کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ روس لبنانی پارٹیوں میں بنا کسی ٹکراؤ کے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر اتفاق ہو جانے کا خواہشمند ہے اور ہم خون خرابہ روکنے کے لئے سبھی لبنانیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔  

روسی صدر کا یہ بیان، 14 اکتوبر کو گذشتہ سال بیروت بندرگاہ میں ہوئے دھماکے کی تحقیق کرنے والے جج کے خلاف حزب اللہ کے حامیوں کے پر امن مظاہرے پر دہشتگردانہ حملہ ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس واقعے میں 7 لوگ شہید اور 60 دیگر زخمی ہوئے۔ بیروت دھماکے کی تحقیقات کرنے والے جج پر طرفداری اور جانبداری کا الزام ہے۔

 

ٹیگس