امریکہ کی للچائی ہوئی نظریں ہندوستان پر
Nov ۰۲, ۲۰۲۱ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
امریکہ اس مرتبہ اپنے مقاصد کیلئے ہندوستان سے مدد مانگنے کی کوشش کر رہا ہے۔
روس کے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ سرگئی لارؤف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکہ افغانستان کے قریب فوجی اڈوں کیلئے کوششیں کر سکتا ہے اس لئے امریکہ ہندوستانی سرزمین کچھ مواقعوں پر استعمال کرنے کیلئے ہندوستان کو راضی کر نے کی کوشش کرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ہندوستان کی جانب اس لئے رخ کیا ہے کیوں کہ اس سے پہلے ایسی ہی تجاویز پاکستان اور ازبکستان کو موصول ہو چکی تھیں جنہیں انہوں نے مسترد کر دیا تھا۔
سرگئی لارؤف نے کہا کہ روسی صدر نے اپنے امریکی ہم منصب کو جولائی میں جنیوا سربراہی اجلاس میں کہا تھا کہ روس وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنی سرزمین پر امریکی فوجی انفراسٹرکچر کی تعیناتی کے لیے معاہدے کرنے کی کوششوں کے خلاف ہے۔