Nov ۱۰, ۲۰۲۱ ۲۲:۱۱ Asia/Tehran
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا۔

ابوظہبی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے  پہلے سیمی فائنل میں  نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھیاسٹھ رن بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے ایک سو سڑسٹھ رن کا ہدف دیا۔

انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رن معین علی نے بنائے ، انہوں نے اکیاون رن بنائے اور ناٹ آوٹ رہے۔انگلینڈ کے ایک سو چھیاسٹھ رن کے جواب میں نیوزی لینڈ نے انیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ہدف کو حاصل کرکے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ 

 

ٹیگس