Nov ۱۶, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۲ Asia/Tehran
  • سوئٹزرلینڈ اور انگلینڈ نے 2022 کے عالمی فٹبال کپ کے لئے کوالیفائی کر لیا

دو ہزار بائیس میں قطر میں ہونے والے عالمی فٹبال کپ کے کوالیفائی راؤنڈ کے جاری مقابلوں میں سوئٹزرلینڈ اور انگلینڈ نے عالمی کپ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

یورپی ٹیموں کے درمیان دو ہزار بائیس کے عالمی فٹبال کپ کے کوالیفائی مقابلوں میں پیر کی رات دو حساس میچ کھیلے گئے۔ ایک میچ میں انگلینڈ نے فتح حاصل کر کے فٹبال کے عالمی کپ کے لئے کوالیفائی کر لیا جبکہ اٹلی ٹیم اپنے گروپ میں سرفہرست نہ رہ سکی جس کی بنا پر سوئٹزرلینڈ کو کوالیفائی کرنے کا موقع مل گیا۔ اس طرح اٹلی کی ٹیم، پرتگال کے بعد کوالیفائی کرنے میں ناکام ہونے والی دوسری ٹیم بن گئی۔

 دو ہ‍زار بیس کی یوروکپ چیمپیئن اٹلی کی ٹیم اپنے حریف شمالی آئرلینڈ کو شکست دینے میں ناکام رہی اور اس کا مقابلہ زیرو - زیرو سے برابر رہا جس کی بنا پر بلغاریہ کے مقابلے میں سوئٹزرلینڈ کی چار زیرو سے کامیابی کی بنا پر اٹھارہ پوائنٹ کے ساتھ وہ، عالمی کپ کے مقابلوں میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ سوئٹزرلینڈ کی چار گول سے کامیابی کی بنا پر اٹلی کو شمالی آئرلینڈ کو تین گول سے شسکت دینا ضروری ہو گیا تھا۔ اٹلی کی ٹیم دو ہزار اٹھارہ میں بھی کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔

گروپ نو میں انگلینڈ کی ٹیم نے کوالیفائی کر لیا جبکہ پولینڈ کی ٹیم بھی ہنگری سے شکست ملنے کے بعد کوالیفائی کرنے میں ناکام ہو گئی۔

ٹیگس