کینیڈا میں جنگلی جانور بھی کورونا کی لپیٹ میں
Dec ۰۴, ۲۰۲۱ ۰۰:۳۸ Asia/Tehran
کینیڈا میں تین سفید دم والے بارا سنگھے بھی کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے ہیں۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کیوبیک میں تین باراسنگھے کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔ کینیڈا میں کسی جنگلی نسل کے، کورونا میں مبتلاء ہونے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
کینیڈا کی وزارت ماحولیات نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگلی جانوروں کی بیماریوں کے قومی مرکز نے تین سفید دم والے ان جانوروں میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔
کینیڈا کی وزارت ماحولیات کے ایک بیان کے مطابق، کورونا، انسانوں سے ان جانوروں میں منتقل ہوا ہے تاہم اس کے برعکس کورونا وائرس کے، جانور سے انسانوں میں منتقل ہونے کے، کسی کیس کا تاحال پتہ نہیں چلا ہے۔