Dec ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۶ Asia/Tehran
  • چین: سرمائی اولمپک کا بھرپور انعقاد کریں گے

چین نے دوہزار بائیس کے سرمائی اولمپک کے پرشکوہ انعقاد کا عزم ظاہر کیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے کہا ہے کہ ان کا ملک عالمی اولمپک کھیلوں کے اہداف کی خاطر زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سرمائی اولمپک دوہزار بائیس کا کار آمد، محفوظ اور پرشکوہ انعقاد کریں گے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دوہزار بائیس کے بیجنگ اولمپک کے لیے رجسٹریشن کرنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے بہت سے ملکوں کے سربراہوں اور اعلی عہدیداروں نے سرمائی اولمپک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی غرض سے اپنے ناموں کے اندراج کی درخواست کی  ہے۔

امریکہ نے چین کے علاقے سینکیانگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا دعوی کرتے ہوئے، سرمائی اولمپک کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ کے بین الاقوامی دم چھلوں منجملہ  کینیڈا، آسٹریلیا اور برطانیہ نے بھی کھیلوں کو سیاسی رنگ دینے کی امریکی کوششوں کی حمایت کی ہے۔ البتہ جنوبی کوریا نے نہ صرف چین میں ہونے والے سرمائی اولمپک میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا بلکہ اس اہم ایونٹ میں مشارکت کو دونوں کوریاؤوں کے درمیان امن کے عمل میں ممد اور معاون قرار دیا ہے۔

ٹیگس