Dec ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
  • نائیجریا میں مسجد پر حملہ، 15 نمازی جاں بحق

نائیجریا میں مسلح افراد نے مسجد پر حملہ کر کے 15 نمازیوں کو جاں بحق کر دیا۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق مغربی افریقی ملک نائجیریا کے دیہی علاقے بائرہ  کی مسجد پر مسلح افراد نے نماز کے دوران نمازیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 15 نمازی جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو کونٹاگرا کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق یہ دلخراش واقعہ نائجیریا کے صوبے مشیگو کے علاقے کے گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل پر سوار درجنوں مسلح حملہ آوروں نے گاؤں پر حملہ کردیا۔ انہوں نے مسجد میں عبادت کرنے والے افراد پر فائرنگ کرتے ہوئے لوٹ مار بھی کی۔

واضح رہے کہ 26 اکتوبر 2021 کو بھی مسلح افراد نے دیہی علاقے مازاکوکا کی مسجد پر حملہ کر کے کم از کم 18 افراد کو جاں بحق کردیا تھا۔

نائیجریا کے عوام اس ملک کے صدر محمدو بوہاری کی پالیسی اور طرز عمل پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ حکومت کی رٹ قائم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

ٹیگس