Dec ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۲:۴۸ Asia/Tehran
  • بائیڈن کی امریکیوں سے بوسٹر لگوانے کی اپیل، اومیکرون سے ڈرایا

امریکی صدر جو بائیڈن نے کورونا وایرس کا ٹیکہ نہ لگوانے والوں سے جہاں اسے لگوانے کی اپیل کی اور نہ لگوانے کی صورت میں اومیکرون ویریئنٹ سے موت کا خوف دلایا تو دوسری طرف ٹیکہ لگوانے والوں کے اس وائرس سے موت سے محفوظ ہونے کا دعوی کیا۔

انہوں نے سردی کے موسم میں امریکہ میں اومیکرون ویریئنٹ سے موت کی شرح بڑھنے کی بات کہی۔

سی ان ان کے مطابق، جو بائیڈن نے امریکی باشندوں سے کورونا کا ٹیکہ لگوانے اور تیسری ڈوز بوسٹر لگوانے کی اپیل کے ساتھ ہی اُن لوگوں کو خوف دلایا جنہوں نے اب تک اس کا ٹیکہ نہیں لگوایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹھنڈک کے موسم میں خطرناک تک اموات کی شرح میں اضافے کا امکان ہے

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا: ’لیکن ایک اچھی خبر بھی ہے وہ یہ کہ اگر آپ نے ٹیکہ لگوا لیا اور بوسٹر بھی لگوالیا تو سخت بیماری سے ہونے والی موت سے امان میں ہیں۔

امریکی صدر کا کورونا ویکسین کے سلسلے میں یہ انتباہ اور دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ امریکہ سے سامنے آنے والے اعداد و شمار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اس ملک میں بڑے پیمانے پر کورونا ویکسینیشن ہونے کے باوجود وہاں وبا میں مبتلا ہونے اور اسکے باعث مرنے والوں کی تعداد میں خاصا اضافہ دکھائی دیا ہے، یہاں تک کہ بعض ریاستوں میں ایک بار پھر طبی عملے اور اسپتالوں میں جگہ کی کمی کے باعث حالات بے قابو ہو گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیئے:

امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات میں ریکارڈ اضافہ

امریکہ میں کورونا ویکسینیشن بےاثر ثابت ہوا، کورونا کیسز میں ۷۰ فیصد کا اضافہ

 

 

ٹیگس