Dec ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۶:۲۸ Asia/Tehran
  • پابندیاں نادرست رقابت کے لئے مغرب کا ہتھیار

روس کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ مغربی ممالک روس کا مقابلہ کرنے کے لئے پابندیوں جیسے نادرست ہتھکنڈوں سے استفادہ کر رہے ہیں۔

روسی ٹیلی ویژن کے مطابق ولادیمیر پوتن نے روس کے صنعتکاروں اور ٹھیکیداروں کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں روس کے خلاف پابندیوں کے استعمال کے مغربی حربے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغربی سیاستداں، روس کی ترقی و پیشرفت میں روڑے اٹکانے کے لئے ہمیشہ پابندیوں کا ہتھیار استعمال کرتے ہیں۔

روسی صدر نے رقابت کے میدان میں پابندیوں کے نفاذ کو نادرست طریقہ  قرار دیا اور اس سلسلے میں مغرب کی جانب سے روس کے ایم ایس اکیس مسافربردار طیاروں کے ونگ کی فراہمی پر عائد کی جانے والی پابندیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ اس سلسلے میں امریکی کمپنی کے ساتھ روس کا سمجھوتہ طے تھا۔

ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روس کے خلاف اس قسم کی پابندیاں ایسی صورت میں عائد کی گئی ہیں کہ ان طیاروں کا فوجی یا جنگی صنعتوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انھوں نے یورپ و امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے روس کی آمادگی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ امریکہ نے گذشتہ سات برسوں کے دوران روس کے خلاف سو سے زائد مختلف قسم کی پابندیاں لگائی ہیں اور ان پابندیوں کے نفاذ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ روس کی جانب سے بھی جوابی اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔

ٹیگس