Dec ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۳ Asia/Tehran
  • امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کو چین کا انتباہ

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ جوہری آبدوزوں کی تعمیر میں امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے تعاون سے جوہری پھیلاؤ کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔

وانگ وین بین نے بیجنگ میں ایک نیوز کانفرنس میں سینیئر امریکی حکام کے اس  بیان کے جواب میں کہ جوہری عدم پھیلاؤ کا معاہدہ این پی ٹی ، آسٹریلیا کو واشنگٹن اور برطانیہ کے ساتھ تعاون کرنے سے نہیں روکتا کہا کہ اس سے جوہری پھیلاؤ کے لئے سنگین خطرات کےساتھ ہی جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہوتی  ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نےاس دعوے کے بارے میں کہ ایٹمی مواد سے ایٹمی پروگرام کی طرف کوئی انحراف موجود نہیں ہوا ہے کہا کہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے حفاظتی طریقہ کار میں کوئی ایسا میکانیزم موجود نہیں ہے جو نیوکلیئر آبدوز پاور پلانٹس کے ری ایکٹرز کی مؤثر طریقے سے نگرانی کرسکے ۔انھوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ بین الاقوامی برادری کو آسٹریلیا کے ہتھیاروں کے پروگرام کے بارے میں شکوک و شبہات کے اظہار کا حق حاصل ہے کہا کہ اس بات کی کوئی یقین دہانی نہیں کہ آسٹریلیا ان جوہری مواد کو جوہری ہتھیار یا دھماکہ خیز آلات بنانے کے لیے استعمال نہیں کرے گا۔

چین کی وزارت خارجہ  کے ترجمان نے آخر میں خبردار کیا کہ برطانیہ اور امریکہ کو متعلقہ تعاون جاری نہیں رکھنا چاہیے او ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سیکریٹریٹ کو تینوں ممالک کے ساتھ جوہری آبدوز تعاون پر مشاورت نہیں کرنا چاہیے۔

 

 

ٹیگس