جارح سعودی اتحاد کے خلاف یمنی فورسز کی میزائیل اور ڈرون کارروائی، پروازوں کا نظام معطل
جارح سعودی اتحاد کے حملوں کے جواب میں یمنی فورسز نے جنوبی عربستان میں میزائیل اور ڈرون سے کارروائی کی۔
یمنی ذرائع کے مطابق، جنوبی سعودی عرب کے جیزان اور خمیس مشیط علاقوں میں یمنی فورسز کی اس کارراوئی کے دوران کئی دھماکوں کی آواز سنائی دی۔
رپورٹ ملنے تک جیزان ایئرپورٹ سے پروازیں رکی ہوئی تھیں۔
حالیہ مہینوں میں یمنی فوج اور رضاکار فورس نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے خمیس مشیط میں ’ملک خالد‘ ہوائی چھاونی اور اسی طرح جیزان اور ابہا کے ہوائی اڈوں کو کئی بار میزائیل اور ڈرون سے نشانہ بنایا۔
ان دونوں ہوائی اڈوں اور ’ملک خالد‘ چھاونی سے یمن پر حملہ کرنے والے بمبار جہاز ایندھن بھرتے ہیں۔
سعودی عرب 26 مارچ سنہ 2015 سے یمن پر حملے کر رہا ہے۔ اس حملے میں امریکہ، متحدہ عرب امارات اور کچھ دوسرے عرب و مغربی ممالک اس کا ساتھ دے رہے ہیں۔ سعودی اتحاد نے یمن کی زمینی، ہوائی اور سمندری ناکہ بندی کر رکھی ہے جس کی وجہہ سے اس ملک کو اشیاء خورد و نوش اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
سعودی عرب کی طرف سے مسلط کردہ جنگ میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہید و زخمی ہوئے اور دسیوں لاک بے گھر ہوئے ہیں۔
سعودی عرب کے حملوں کے تنیجے میں یمن کے 85 فی صد سے زیادہ بنیادی ڈھانچے تباہ ہو چکے ہیں۔