یوکرین اور روس کی سرحد پر امریکہ کی جاسوسی
یوکرین اور روس کی سرحد کے قریب امریکی جاسوس طیارہ پرواز کرتے ہوئے پایا گیا ۔
یوکرین اور روس کی سرحد کے قریب امریکی جاسوس طیارہ پرواز کرتے ہوئے پایا گیا جسے کشیدگی بڑھنے کا ممکنہ سبب قرار دیا جا رہا ہے۔
سی این این کے مطابق امریکی جاسوس بوئنگ جے سٹارE-۸C (JSTARS) طیارہ روس اور یوکرین کی سرحد کے انتہائی قریب پرواز کرتے ہوئے پایا گیا۔ یہ طیارہ ہدف کی نشاندہی کرنے اور میزائل کی رہنمائی کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ روس اور نیٹو کے درمیان کشیدگی کے ماحول میں امریکی طیارے کی پرواز کشیدگی کو بڑھاوا دینے کا باعث بن سکتی ہے۔
یوکرین اور روس کی سرحد کے قریب امریکی جاسوس طیارے نے ایسے میں پرواز کی جب جنوری 2022 میں ماسکو میں روس اور امریکہ کے مابین سلامتی سے متعلق مذاکرات ہونے والے ہیں۔
واضح رہے کہ یوکرینی سرحد کے قریب گذشتہ دنوں روسی افواج کی تعیناتی سے امریکہ اور روس کے مابین سفارتی محاذ پر خاصی کشیدگی دیکھنے میں آئی تھی تاہم بعد ازاں روس نے اپنی افواج کو واپس بلوا لیا تھا۔