Jan ۰۲, ۲۰۲۲ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
  • بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹیسٹ میچ

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر بنگلادیش کی ٹیم نے ایک سو پچھتر رن بنائے ۔

ماؤنٹ منگنوئی میں جاری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں نیوزی لینڈ نے تین سو اٹھائیس رن بنائے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیوون کونوے نے سنچری بنائی ۔ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر بنگلادیش نے اپنی اننگ میں دو وکٹ کے نقصان پر ایک سو پچھتر رن بنائے ۔ پہلی اننگ کا خسارہ پورا کرنے کے لئے بنگلادیش کو ایک سو ترپن رن درکار ہیں جبکہ اس کے پاس آٹھ وکٹ باقی ہیں۔پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر مہمان ٹیم بنگلادیش کے کپتان مومن الحق آٹھ رن کے ساتھ اور محمود الحسن بائیس رن بناکے وکٹ پر موجود تھے۔بنگلادیش کے آؤٹ ہونے والے بلے باز، شادمان الاسلام نے بائیس اور نجم الحسن نے چونسٹھ رن بنائے تھے۔بنگلادیش کے دونوں وکٹ نیوزی لینڈ کے  گیندباز، نیل ویگنر نے لئے ہیں ۔

ٹیگس