Jan ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۸ Asia/Tehran
  • بنگلہ دیش میں پناہ گزیں روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ میں آتش زدگی، ہزاروں متاثر

بنگلہ دیش کی پولیس نے اس ملک میں پناہ گزیں روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ میں آگ لگنے کی خبر دی ہے۔ اس آتش زدگی سے ہزاروں مسلمان بے گھر ہو گئے۔

انتظامیہ کے مطابق، بانس اور ترپال کے بنے کیمپوں میں پھیلی آگ سے 5000 سے زیادہ لوگوں کے پاس سر چھپانے کی جگہہ نہیں بچی ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق، بنگلہ دیش اور میانمار کی سرحد پر واقع روہنگیا مسلمانوں کے اس کیمپ میں آگ لگنے سے قریب 1200 خیمے جل کر راکھ ہو گئے جس سے 5000 سے زیادہ لوگوں کے پاس سر چھپانے کی جگہہ نہیں ہے۔

ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ آگ کو قابو میں کرنے کے لئے ضروری اسباب اس کیمپ کے لئے فراہم نہیں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی آگ لگنے کے واقعات بہت پیش آتے ہیں لیکن اسے قابو میں کرنے کے لئے کسی بھی طرح کے اسباب مہیا نہیں ہیں۔

اسی طرح کا ایک واقعہ گزشتہ برس مارچ میں بنگلہ دیش کے جنوب مشرق میں واقع پناہ گزین کیمپ میں رونما ہوا تھا جس میں 15 روہنگیا مسلمان جھلس کر چل بسے تھے جبکہ قریب 50 ہزار افراد دربدر ہو گئے تھے۔

ٹیگس