Jan ۱۴, ۲۰۲۲ ۰۸:۳۱ Asia/Tehran
  • امریکی فوجیوں کو اشیائے خورد و نوش کی قلت کا سامنا

امریکی فوجیوں کے مخصوص جنرل اسٹورز کے سپلائی نظام میں خلل پیدا ہو جانے کے باعث دنیا کے کئی ممالک منجملہ جاپان اور جنوبی کوریا میں امریکی جنرل اسٹورز خالی ہوگئے ہیں۔

فارس نیوز نے امریکی روزنامے اسٹار اینڈ اسٹریپس کی ویب سائٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ دنیا بھر میں بالخصوص یورپ اور ایشیا میں موجود امریکی وزارت جنگ کے جنرل اسٹورز میں اشیائے خورد و نوش کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

مذکورہ ویب سائٹ نے امریکہ کے فوجی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر یہ کہا ہے کہ گزشتہ برس کے اختتامی دنوں سے جاپان اور جنوبی کوریا میں امریکی فوج کے مخصوص جنرل اسٹورز میں اشیائے خورد و نوش کی قلت ہو گئی ہے اور ان اشیا میں زیادہ تر فریزڈ اور ڈیری پروڈکٹس شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جاپان اور جنوبی کوریا کے علاوہ جرمنی اور اٹلی میں بھی امریکی فوج کے جنرل اسٹورز اشیائے خورد و نوش کی شدید قلت کا شکار ہوئے ہیں۔

ٹیگس