Jan ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۲:۱۸ Asia/Tehran
  • امریکی پابندی کو شمالی کوریا کا جواب، پانچ دن میں تیسری بار میزائیل تجربہ

ایک ہفتے کے اندر شمالی کوریا نے تیسری بار میزائیل ٹیسٹ کرتے ہوئے امریکہ اور اس کی پابندیوں کا مذاق اڑایا ہے۔

جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے مشرقی سمندر کی طرف ایک چیز فائر کی ہے جو واضح نہیں ہے کہ کیا ہے۔

نیوز ایجنسی یونہاپ کے مطابق، جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے جاپان کے سمندر کی طرف ایک چیز فائر کی ہے جو واضح نہیں ہے کہ کیا ہے۔ گمان یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ایک میزائل تجربہ جو پچھلے پانچ دن میں شمالی کوریا کی طرف سے تیسرا میزائیل ٹیسٹ شمار ہوتا ہے۔

بدھ کے روز امریکی وزارت خزانہ نے شمالی کوریا کے 5 افراد کے خلاف پابندیاں لگائیں ہیں۔ اسی دن صبح کو شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ میں بتایا کہ ملک نے تازہ ترین تجربہ ہائیپر سونک میزائیل کا کیا، جو کامیاب رہا۔ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اون بھی میزائیل کے تجربے کے وقت  علاقے میں موجود تھے جسکے بعد انہوں نے شمالی کوریا کی فوجی طاقت بڑھانے پر تاکید کی۔

اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے نمائندے نے اپنے ملک کی دفاعی طاقت بڑھانے کے حق کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پیونگ یانگ اس ٹکنالوجی کو کسی ملک کے خلاف استعمال کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ جب تک امریکہ پیونگ یانگ پر برسراقتدار نظام کو گرانے کی اپنی پالیسی کو ختم نہیں کرتا اس وقت تک وہ اپنے میزائیل اور نیوکلیئر پروگرام سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

 

 

ٹیگس