Jan ۲۲, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۷ Asia/Tehran
  • لائبیریا چرچ میں بھگدڑ سے 29 افراد ہلاک، 3 دن کے سوگ کا اعلان

لائبیریا میں افسوسناک واقعہ پر تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

افریقی ملک لائبیریا میں چرچ کے اجتماع میں بھگدڑ مچنے سے 29 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں 11 بچے بھی شامل ہیں۔

لائبیرین پولیس کےمطابق دارالحکومت کے گنجان آباد ساحلی علاقے میں چرچ میں تقریب جاری تھی کہ اچانک دعائیہ تقریب میں اسٹریٹ گینگ ( ڈکیتوں) کے مسلح شخص گھس آئے، لوگ خوف وہراس کےباعث بھاگے جس سےاموات ہوئیں۔

مرنے والوں میں گیارہ بچے بھی شامل ہیں، لائبیرین صدر نے چرچ سے متصل علاقے کا دورہ کیا اور افسوسناک واقعہ پر تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا۔

ٹیگس