زیادہ تر امریکیوں کو داخلی دہشت گردی کا خطرہ لاحق ہے
ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر امریکیوں کو اپنے ملک میں داخلی دہشت گردی کا خطرہ لاحق ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 65 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ داخلی دہشت گردی، ملک کے لئے ایک سنجیدہ اور فوری خطرہ ہے۔
یوگاو/ ایکونومیسٹ کی جانب سے کرائے گئے تازہ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ ایک تہائی سے زائد امریکیوں کا خیال ہے کہ داخلی دہشت گردی اور بائیں بازو کے عسکریت پسند اور شدت پسند، ملک کے لئے شدید خطرہ سمجھے جاتے ہیں جبکہ زیادہ تر امریکیوں کا خیال ہے کہ یہ افراد کسی حد تک سنجیدہ خطرہ سمجھے جاتے ہیں۔
اس سروے میں شامل صرف 8 فیصد افراد نے ہی اس کو خطرہ قرار نہیں دیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی اسپوتنک نے رپورٹ دی ہے کہ سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی شہری بائیں بازو کے عسکریت پسندوں سے زیادہ داخلی دہشت گردی کے خطر سے تشویش میں مبتلا ہیں۔
سروے میں شامل 17 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ ان افراد سے ذرا بھی خطرہ نہیں ہے۔
سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ڈیموکریٹس اور بائیڈن کی بازئیں بازو کے عسکریت پسندوں اور داخلی دہشت گردوں کے بارے میں تشویش برابر تھی۔ امریکا کے 2020 کے صدارتی انتخابات میں بائیڈن کو ووٹ دینے والے میں 65 فیصد کا خیال ہے کہ دائیں بازو کے عسکریت پسند ملک کے لئے شدید خطرہ ہیں جبکہ 60 فیصد کا یہ بھی خیال تھا کہ داخلی دہشت گردی بھی ملک کے لئے خطرہ ہے۔