امریکہ میں اجتماعی قتل کا لرزہ خیز واقعہ
امریکی ریاست وسکونسن میں گھر سے خاتون سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، حکام کے مطابق پانچوں افراد کو قتل کیا گیا۔
لاشیں ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی سے ملی ہیں، علاقے میں رہائش پذیر لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو قبضے میں لے لیا۔
پولیس کےمطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد بالغ ہیں، مرنے والوں میں چار مرد اور ایک عورت شامل ہے، پانچوں افراد کو قتل کیا گیا، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں سالانہ کئی ہزار افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔اسلحہ کی خرید و فروخت اور نمائش کی آزادی کو امریکہ میں فائرنگ کے ہلاکت خیز واقعات میں اضافہ کی اہم وجہ قرار دیا جاتا ہے۔ امریکہ کے قانون ساز ادارے طاقتور اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے تاحال، گن کنٹرول قوانین وضع کرنے سے قاصر رہے ہیں۔
امریکہ کی آبادی دنیا کے پانچ فی صد کے برابر ہے تاہم اس ملک میں مسلح حملوں کے ذریعے اجتماعی قتل کا ارتکاب کرنے والوں کا تناسب دنیا میں اکتیس فی صد کے برابر ہے۔