Jan ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۱ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

روسی ریڈار سسٹم نے حالیہ دنوں کے دوران روسی سرحدوں کے قریب چھپن ڈرون اور جاسوس طیاروں کا پتہ لگایا ہے۔

تاس نیوز ایجنسی کے مطابق گزشتہ سات دن کے دوران روسی سرحدوں کے قریب چالیس جاسوس اور سولہ ڈرون طیاروں کی پروازوں کا پتہ چلا ہے جس کے بعد روسی جنگی طیاروں نے ایکشن لیا اور دو بار فضائی سرحدوں کے تحفظ کے لئے کاروائی کی۔ 

روس کی فضائی سرحدوں کے قریب کی جانے والی پروازوں کا ایسی حالت میں پتہ لگایا گیا ہے کہ امریکہ یوکرین پر روس کے ممکنہ حملے کا دعوی کر کے روس کے خلاف ماحول کو زہریلا بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

روسی ایوان صدر کے ترجمان دیمتری پاسکوف نے یوکرین کے اشتعال انگیز اقدامات کے اپنی انتہا کو پہنچنے پر سخت خبردار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ماسکو اس بات کا خواہاں ہے کہ نیٹو کے رکن ممالک یوکرین کے مسائل کو غیر فوجی طریقے سے حل کرنے کی ترغیب دلائیں۔

واضح رہے کہ نیٹو نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ مزید جنگی طیارے اور جنگی بحری جہاز مشرقی یورپ کے ملکوں کی طرف روانہ کر دیئے گئے ہیں۔

ٹیگس