Jan ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۹ Asia/Tehran
  • کینیڈا کی وزارت خارجہ پر سائبر حملہ

کینیڈا کی وزارت خارجہ پر ہیکروں نے وسیع پیمانے پر سائبر حملہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی خفیہ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزارت خارجہ پر ہیکروں نے سائبر حملہ کیا ہے تاہم بعض اہم نیٹ ورک ابھی کام کر رہے ہیں جبکہ بعض سروسز کی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں۔

کینیڈا پر یہ سائبر حملہ ایسی حالت میں ہوا ہے کہ کینیڈا کے سراغ رساں اداروں نے روسی ہیکروں کی جانب سے سائبر حملوں کے خطرے کے پیش نظر مکمل ہوشیار رہنے پر زور دیا تھا۔

البتہ ابھی تک کینیڈا کے کسی سرکاری اہلکار نے یہ دعوی نہیں کیا ہے کہ ہیکروں کا تعلق روس سے ہے۔ کینیڈا کی جانب سے اس قسم کے حملوں کی خـبریں کم ہی دی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ یوکرین کے مسئلے پر پائی جانے والی کشیدگی کے بعد کینیڈا نے بارہا اعلان کیا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے کی صورت میں کینیڈا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر یوکرین کا بھرپور ساتھ دے گا۔

ٹیگس