Jan ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۹ Asia/Tehran

مشرقی امریکہ میں آئے شدید سرمائی اور برفانی طوفان سے نظام زندگی معطل ہو کے رہ گیا ہے۔

فارس نیوز کے مطابق تیز ہواؤں اور شدید برف باری کے ساتھ ایک طوفان ہفتے کے روز مشرقی امریکہ کے نو کروڑ کی آبادی والے ساحلی علاقوں سے آ ٹکرایا جس کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض علاقوں میں بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق موسم کی خرابی اور تیز برفباری کے باعث ہزاروں پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا ہے۔ شمال مشرقی امریکہ اور بحر اقیانوس کے وسطی علاقوں میں سرمائی طوفان اور جما دینے والی سخت سردی کے بعد امریکہ کی کئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور نیشنل گارڈز کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

تین ہفتے قبل بھی امریکی ریاست کنٹاکی میں کئی شدید ٹارنیڈو اور مرکزی و جنوبی امریکہ میں شدید طوفان کے باعث کم سے کم اسی افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

ٹیگس