Feb ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کے میزائلی تجربوں اور پروگرام پرامریکہ کوتشویش

امریکی وزیر جنگ لائیڈ آسٹن نے شمالی کوریا کے جاری بیلسٹک میزائل پروگرام اور جاری تجربوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی وزارت جنگ پنٹاگون کے پریس سکریٹری جان کربی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ لائیڈ آسٹن شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر سخت فکر مند ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ امریکی محکمہ دفاع کو توقع ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما بیلسٹک میزائل لانچنگ کو روک دیں گے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی نے گزشتہ روزکے میزائلی تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ زمین سے زمین پر مار کرنے والا، ھوآسونگ بارہ ماڈل، کا ایک بیلسٹک میزائل ہے اور اس تجربے کا مقصد اس میزائل کی اسلحہ جاتی سسٹم کی مجموعی صلاحیتوں کو آزمانا ہے۔

جنوری 2022 میں شمالی کوریا کی جانب سے انجام دیا جانے والا یہ ساتواں میزائلی تجربہ ہے۔

شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون نے حال ہی میں ایک میزائل تجربے کے موقع پر پیونگ یانگ کی فوجی صلاحیتوں کو بڑھانے کا فرمان جاری کیا تھا۔

اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے نمائندے کیم سونگ نے بھی زور دے کر کہا ہے کہ ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانا شمالی کوریا کا قانونی حق ہے اور پیونگ یانگ کسی ملک پر حملے کا ارادہ نہیں رکھتا لیکن جب تک امریکہ اپنی دشمنانہ پالیسیوں سے دستبردار نہیں ہوتا اس وقت تک وہ اپنے میزائل پروگرام سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

ٹیگس