Feb ۱۶, ۲۰۲۲ ۲۲:۳۵ Asia/Tehran
  • امریکی سینیٹر کا بیان، روس اور چین سے زیادہ بڑا چیلنج ہے ایران

مقبوضہ فلسطین کے دورے پر جانے والی امریکی سینیٹر نے کہا ہے کہ روس اور چین کی بہ نسبت ایران سب سے بڑا چینلج ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپوٹ کے مطابق امریکی سینیٹر لینڈسی گراہم نے مقبوضہ بیت المقدس میں دعوی کیا کہ روس کو یوکرین پر اور چین کو تائیوان پر حملہ کرنے سے روکا جانا چاہئے تاہم اس سے زیادہ اہم ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس اور چین کے چیلنجز، تاریخ میں اہم چیلنجز کے طور پر یاد کئے جائیں گے لیکن جو چیلنج اس سے بھی اہم ہے اس کے بارے میں کافی گفتگو نہیں ہوتی، وہ ایران کے ذریعے ایٹمی ہتھیاروں کو حاصل کرنے کی کوشش ہے۔ 

امریکی سینیٹر کا یہ دعوی ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ جب مغربی ایشیا میں واحد صیہونی حکومت ہے جس کے پاس 200 سے زیادہ ایٹمی وار ہیڈز ہیں اور وہ پورے علاقے کی سیکورٹی کے لئے شدید خطرہ تصور کیا جاتا ہے اور اسرائیل کبھی بھی عالمی معائنہ کاروں کو اپنے ایٹمی تنصیاب کے معائنے کی اجازت نیں دیتا جبکہ ایران کا ایٹمی پروگرام پوری طرح سے پر امن مقاصد کے لئے ہے اور اس بات کی تائید ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے بھی اپنی رپورٹوں میں بارہا کر چکی ہے اور آج بھی اس کی ساری ایٹمی سرگرمیاں آئی اے ای اے کی نگرانی میں جاری ہیں۔

ٹیگس