کیا یوکرین میں جنگ کی آگ بھڑک گئی، لوہانسک میں شدید دھماکہ
روسی میڈیا نے مشرقی یوکرین کے خودمختار علاقے لوہانسک میں شدید دھماکے کی آواز سنے جانے کی خبر دی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی میڈیا نے خبر دی ہے کہ مشرقی یوکرین کے خود مختار علاقے لوہانسک میں شدید دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔
اس سے پہلے گزشتہ روز بھی مشرقی یوکرین کے خودمختار علاقے لوہانسک میں دھماکہ ہوا تھا۔
یہ دھماکہ یورپ کے لئے روسی گیس پائپ لائن میں دھماکے کے بعد ہوا تھا۔ دوسری جانب دونستک ریپبلک نے بتایا ہے کہ جمعے کو بھی سرکاری عمارت کے پاس ایک کاربم کا دھماکہ ہوا تھا۔ اس دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہيں ہوا تھا، حکام نے مقامی لوگوں سے کہا تھا کہ وہ جائے حادثہ سے دور رہیں۔
دوسری جانب نیٹو نے یوکرین میں اپنا دفتر بند کر دیا ہے۔
نیٹو کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ دار الحکومت کی ایف میں نیٹو کے دفتر کو کچھ وقت کے لئے بند کیا جا رہا ہے جبکہ دفتر کے ملازمین کو یوکرین کے شہر لویو اور بیلجیئم کے شہر برسلز کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔