Feb ۲۰, ۲۰۲۲ ۰۷:۲۹ Asia/Tehran
  • امریکہ کا نیا کارنامہ، بچوں سے مخصوص ایک گن تیار کر دی

امریکہ میں بچوں کے لئے تیار کی جانے والی ایک سیمی آٹومیٹک گن نے ایک نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔

امریکی عوام کو قتل و غارت، تشدد، انتہا پسندی اور مسلحانہ حملوں کی ایک لہر کا سامنا ہے جس کے باعث سالانہ ہزاروں افراد امریکہ کے مختلف علاقوں میں ہلاک یا زخمی ہو جاتے ہیں مگر اس کے باوجود اسلحے سے متعلق قوانین کی اصلاح تو کیا ہوتی، ملک میں تشدد اور انتہا پسندی کو مزید فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکہ میں JR-15 نامی ایک سیمی آٹومیٹک رائفل تیار کر لی گئی ہے جس پر مسلحانہ انتہا پسندی کو لگام دینے کے لئے سرگرم عمل گروہوں اور اسلحہ مخالف تنظیموں نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بچوں کے لئے تیار ہونے والا مذکورہ اسلحہ امریکہ میں کئی مہلک واقعات میں استعمال ہونے والے ایک اسلحے کو دیکھ کر بنایا گیا ہے۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ جے آر ففٹین نامی یہ مہلک گن خصوصی طور پر بچوں کے لئے ڈیزائن کی گئی ہے اور اسلحہ ساز کمپنی نے بچوں کو اسکے استعمال کی طرف راغب کرنے کے لئے اسمالر، سیفر اور لائٹر ہونے جیسی خصوصیات کا خاص طور سے ذکر کیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ واحد ایسا ملک ہے جہاں خود شہریوں سے زیادہ انکے ہتھیاروں کی تعداد ہے اور سوئٹزرلینڈ کے اسمال آرمز سروے نامی ایک مرکز کی رپورٹ کے مطابق ہر سو امریکی شہریوں کے مقابلے میں ایک سو بیس اسلحے امریکہ میں پائے جاتے ہیں۔

دنیا کی کل آبادی کا پانچ فیصد حصہ امریکہ میں ہے مگر دنیا بھر میں ہتھیاروں سے اجتماعی قتل کے اکتیس فیصد واقعات امریکہ میں رونما ہوتے ہیں۔

 

ٹیگس