یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن کے پہلے دن فوجیوں سمیت 137 افراد ہلاک
Feb ۲۵, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۶ Asia/Tehran
یوکرین کے خلاف روس کا فوجی آپریشن دوسرے دن میں داخل ہو گیا ہے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے حملوں میں فوجیوں سمیت اب تک 137 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بیان میں دعوی کیا کہ کچھ شرپسند دارالحکومت کیف میں داخل ہوچکے ہیں اور روس یوکرین کو سیاسی طورپرتباہ کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کے لئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔ عالمی برادری کوروس پرحملے روکنے کے لئے دباؤ ڈالنا چاہئیے۔
روس کے حملے کے دوسرے روز یوکرین کے دارالحکومت کیف میں آج صبح 2 زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
دوسری جانب امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس اتوار تک یوکرینی دارالحکومت پر مکمل قبضہ کر کے یوکرین کی موجودہ حکومت کا خاتمہ کر دے گا۔