Feb ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
  • آبنائے تائیوان میں امریکہ کا اشتعال انگیز قدم، چین کا سخت ردعمل

چین کی وزارت دفاع نے آبنائے تائیوان میں امریکہ کے اشتعال انگیز اقدامات پر انتباہ دیا ہے۔

 

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت دفاع نے آبنائے تائیوان سے امریکی بحری بیڑوں کے گذرنے پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ تائیوان کے علاقے میں امریکی اقدامات اشتعال انگیز ہیں۔

 چینی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ چینی فوج، تائیوان کے علاقے میں امریکی بیڑوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن، برسراقتدار آنے کے بعد سے ہی چین کے سلسلے میں سابق امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔ بائیڈن نے کچھ دنوں پہلے فوج کے لئے سیکڑوں ارب ڈالر کے بجٹ پر دستخط کئے ہیں جس کا ایک بڑا حصہ چین کا مقابلہ کرنے پر خرچ کیا جائے گا۔

 واشنگٹن کے اشتعال انگیز اقدامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ونبین نے کہا ہے کہ بیجنگ، امریکہ کی جانب سے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دو بڑی اسلحہ جاتی کمپنیوں پر پابندی عائد کررہا ہے۔

 

ٹیگس