Mar ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۶ Asia/Tehran
  • روس کی طرف سے اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق، یوکرین اپنے فوجیوں کی ہلاکت پر خاموش

روس نے یوکرین جنگ میں اپنے 498 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

ارنا نے روس کی وزارت دفاع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین پر گزشتہ ایک ہفتے کے دوران روس کی کارروائی میں روس کے 498 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 1597 زخمی ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق اب تک یوکرین کے 2870 فوجی ہلاک اور 3700 زخمی ہوئے۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک یوکرین کے 572 فوجیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے نمائندے میجر جنرل ایگور کوناشینکوف نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں کے اہلخانہ کو ہر ممکن امداد فراہم کی جاچکی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرین کے محاذ پر لڑنے والے فوجیوں میں سے کوئی بھی زبردستی بھرتی کیا گیا اہلکار یا کیڈٹ نہیں ہے۔

کوناشیکنوف نے عالمی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنگ میں روس کے نقصانات کے بارے میں بہت سی ایسی باتیں پھیلائی جارہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

 

ٹیگس