Mar ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۸ Asia/Tehran
  • یوکرین پر حملے کے خلاف روس کے درجنوں شہروں میں مظاہرے، ہزاروں گرفتار

یوکرین پر روس کے حملے کے خلاف، اس ملک میں درجنوں شہروں میں مظاہرے ہوئے جسکے دوران ہزاروں لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔

روس کی وزارت دفاع کے مطابق، 3500 سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کیا گیا، جن میں 1700 افراد کو ماسکو میں، 750 افراد کو سینٹ پیٹرزبرگ میں اور 1061 افراد کو دوسرے شہروں میں گرفتار کیا گیا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق، مظاہروں میں 5200 افراد شامل ہوئے تھے۔

انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والی تنظیم او وی ڈی-انفو گروپ کے مطابق، 56 شہروں میں 4366 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔

 

ٹیگس