Mar ۰۹, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۶ Asia/Tehran
  • یوکرینی صدر روس سے گفتگو اور سمجھوتے کے لئے تیار

یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی نے کہا ہے کہ کریمیہ اور دنباس پر گفتگو اور سمجھوتے کے لئے تیار ہیں۔

روس کی یوکرین پر فوجی کارروائی کے دو ہفتے بعد، اس ملک کے صدر ولودیمیر زلنسگی نے کہا ہے وہ جزیرہ نما کریمیہ اور دوسرے علیحدگی پسند علاقوں کی حالت پر گفتگو اور سمجھوتے کا راستہ تلاش کرنے کے لئے تیار ہیں۔  

انہوں نے پیر کے روز اے بی سی نیوز ایجنسی سے انٹرویو میں کہا: میرے خیال میں وقتی طور پر قبضے میں جانے والے علاقوں اور نقلی جمہوریاؤں کو روس کے علاوہ کوئی بھی تسلیم نہیں کرتا... یہ علاقے کس طرح رہیں گے اس بارے میں ہم گفتگو کر سکتے اور سمجھوتے کا راستہ نکال سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا: ”میں مذاکرات کے لئے تیار ہوں، ہم سر تسلیم خم کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ “

قابل ذکر ہے کہ روس نے پیر کو یوکرین پر فوجی کارروائی روکنے کے لئے کچھ شرطیں پیش کی ہیں۔ روس نے کہا ہے کہ اگر کی ایف کریمیہ کو روس کا علاقہ اور دونستک و لوہانسک کو آزاد ریاستیں تسلیم کرلے تو وہ فورا کارروائی روک دے گا۔

زلنسکی نے کہا کہ ان کے لئے یہ بات اہمیت رکھتی ہے کہ ان علاقوں کے لوگ کس طرح رہنا چاہتے ہیں جو یوکرین کے ساتھ رہنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے پوتین سے گفتگو شروع کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انکے خیال میں پوتین اس جنگ کو روک سکتے ہیں جسے انہوں نے شروع کیا ہے۔  

ٹیگس